سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے مبینہ طور پر سیشن کورٹ کے احاطہ سے قتل کے ملزم کو اٹھا لیا

ہفتہ 29 اگست 2015 15:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار وں نے مبینہ طور پر سیشن کورٹ کے احاطہ سے قتل کے ملزم کو اٹھا لیا ، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس ایچ او مناواں اور تفتیشی افسر کو ( پیر ) طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزم شفیق قتل کیس کے سلسلے میں پیشی پر سیشن کورٹ آیا تھا جہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اسے احاطہ عدالت سے اٹھا کر ساتھ لے گئے ۔

جس پر ملزم کے وکیل محمد کاشف ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج حسنین قادر کی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ضمانت پر رہا ملزم کو عدالت کے باہر سے اٹھا کر لیجانا توہین عدالت ہے ۔ فاضل عدالت نے درخواست پر ایس ایچ اے مناواں اور تفتیشی افسر کو ( پیر ) کے روز طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :