انتخابی عذر داریوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججوں کو الیکشن ٹربیونل بنانے کی چیف الیکشن کمشنر کی درخواست مسترد
ہفتہ 29 اگست 2015 15:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے انتخابی عذر داریوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججوں کو الیکشن ٹربیونل بنانے کی چیف الیکشن کمشنر کی درخواست مسترد کر دی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک ،الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاوید رشید محبوبی اور ملتان الیکشن ٹربیونل کے جج زاہد محمود صوبے میں عام انتخابات 2013 میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف عذرداریوں کی سماعت کررہے ہیں جن کی مدت ملازمت 31 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے عدالت عالیہ کے لاہور میں دو جج اور ایک جج ملتان میں مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ تاہم چیف جسٹس منظور احمد ملک نے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انتخابی عذر داریاں الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے لہٰذا وہی کسی ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹربیونل مقرر کر دے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.