قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

ہفتہ 29 اگست 2015 15:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) قصور میں دیپال پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قصور پولیس کے مطابق دیپال پور روڈ پر 4 ڈاکووٴں کے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار کی اطلاع پر پولیس کی گشتی ٹیم نے ان کا پیچھا کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دونوں ڈاکوووٴں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت رازق عرف ریاض اور ریاست علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں۔ رازق ڈکیتی، اقدام قتل اور قتل کی 42 جب کہ ریاست جرائم کی 26 وارداتوں میں ملوث تھا۔