اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام شروع ‘حتمی نوٹیفیکیشن 13 اکتوبر کو جاری کئے جانے کا امکان

ہفتہ 29 اگست 2015 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا گیا ہے ‘اس حوالے سے حتمی نوٹیفیکیشن 13 اکتوبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30نومبر کو ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کیلئے 29 اگست سے شروع ہونے والی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں 22 ستمبر تک تیار کر لی جائینگی ‘جس کی ابتدائی فہرست کا اجراء 26 ستمبر سے ہو گا۔

ابتدائی فہرستوں پر اپیلیں اور اعتراضات 30 ستمبر تک دائر کئے جا سکیں گے ‘اپیلوں کے فیصلے 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ہونگے ‘حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن 13 اکتوبر کو جاری کیا جائیگااسلام آباد حلقہ بندیوں کے لئے ضلعی الیکشن کمشنر علیم شہاب کو حلقہ بندی آفیسر مقر ر کیا گیا ۔