بھارتی بزدل فورسز کی جارحیت کے بعد گاوٴں کندن پور سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی

ہفتہ 29 اگست 2015 15:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی بزدل فورسز کی جارحیت کے بعد گاوٴں کندن پور سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ‘ کندن پور اور ملحقہ دیہات میں سکول بھی بند ہوگئے ۔گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس سے 8 شہری شہید اور ماں بیٹے سمیت درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 22 خواتین بھی شامل تھیں ، بزدلانہ فائرنگ سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور متعدد گھر تباہ و برباد ہوئے ، بھارتی فورسز نے کندن پور پر بھی مارٹر گولوں سے شیلنگ کی جس کی وجہ سے محدود پیمانے پر لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ، کندن پور اور ملحقہ دیہات میں سکول بند ہوگئے ۔ بھارتی فورسز گزشتہ روز سیالکوٹ سیکٹر میں سجیت گڑھ سیکٹر کے گاوٴں ٹھٹھی خورد ، ٹھٹھی کلاں ، مہندر وال ، گاوٴں عمرانوالی اور کندن پور ، چارواہ ، کھنور ، بلہے ، جمال جند ، دھمالاں ، ہرپال گاوٴں ، گاوٴں انولہ ، سیلم ، ہارنانوالی ، گاوٴں چپراڑ ، دھول ملانے ، سہیل پور ، صالح پور اور نند پور بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر شیل برساتی رہی۔

متعلقہ عنوان :