جغرافیائی محل و قوع کے باعث علاقائی رابطے کو فروغ دینے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ‘ ملیحہ لودھی

ہفتہ 29 اگست 2015 15:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جغرافیائی محل و قوع کے باعث علاقائی رابطے کو فروغ دینے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے جنوب اور جنوب مغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تجارتی، توانائی اور مواصلاتی راہداریوں کو مربوط کرکے پاکستان کو علاقائی معیشت کا مرکز بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی آزاد معیشت اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے۔سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پسند، جمہوری اور اعتدال پسند مسلمان ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال دن بد ن بہتر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :