بھارتی جارحیت پر حکمرانوں کی صرف ”مذمتی “پالیسی سوالیہ نشان ہے‘چوہدری محمد سرور

ہفتہ 29 اگست 2015 14:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے بھارتی دہشت گر دی کو روکنا ہو گا ‘بھارتی جارحیت پر حکمرانوں کی صرف ”مذمتی “پالیسی سوالیہ نشان ہے‘بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج ناکافی ہے انکو منہ توڑ جواب دینا ہوگا ‘ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائر نگ بھی دہشت گردی ہے اقوام متحد ہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے سخت نوٹس لیں ‘بھارتی جارحیت پر آرمی جنرل راحیل شر یف کا موقف پاکستانی قوم کی امنگوں کی تر جمانی ہے ہمیں بھارت کو بھر پور جواب دینا ہوگا کیونکہ کچھ لوگ پاکستان کی امن کی زبان کو کمزوری سمجھ رہے ہیں ۔

وہ تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹر یٹ میں شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری اوشعبہ خواتین پنجاب کی میڈ یا ہیڈ شینلاعلی کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے گفتگو کر رہے تھے صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ تحر یک انصاف بارڈر پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کر تی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ بن چکی ہے اور ہمیں بھارت کا ہاتھ روکنا ہو گاورنہ آنیوالے دنوں میں معاملات مزید خراب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی حکو مت سخت موقف اختیار کر نے سے خوفزدہ نظر آتی ہے صرف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لینا کوئی بات نہیں اس سے آگے بڑھ کر بھارت کے اصل چہرے کو پوری دنیاکے سامنے بے نقاب کر نے کے ساتھ ساتھ انکو منہ توڑ جواب بھی دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل او ر بھارتی دہشت گردی کو روکنا ضروری ہے جسکے لیے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے سب کچھ دیکھنے کی بجائے بھارت کا ہاتھ روکیں ۔

متعلقہ عنوان :