ٹیوٹا پنجاب خصوصا لاہور کے غریب نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہاہے‘ماروی میمن

ہفتہ 29 اگست 2015 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ پاکستان کے غریبوں کا حیال رکھنا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ میں چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہا کہ ہم سب ملکر کام کرینگے اور پاکستان کی غربت کا خاتمہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹیوٹا اداروں سے بات چیت کررہے ہیں تاکہ ان اداروں سے پنجاب بھر کے زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب خصوصا لاہور کے غریب نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :