وزیر اعلی پنجاب کانواز شریف ڈگری کالج سرگودھا میں سہولتوں کے فقدان کا نوٹس ؛ ایچ ای سی پنجاب سے رپورٹ طلب

ہفتہ 29 اگست 2015 14:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نواز شریف ڈگری کالج سرگودھا میں سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقمیڈیا پرخبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نواز شریف ڈگری کالج میں بجلی ، پانی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی نشاندہی پر محکمہ ہایئرایجوکیشن کمیشن پنجاب اور وزیر تعلیم سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ڈگری کالج میں تمام سہولیات کو تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ جس میں بجلی ، پینے کا صاف پانی ، ٹرانسپورٹیشن اور رنگ و روغن شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :