Live Updates

بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اورسیز فائرلائن پربلااشتعال اوربلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو جنوبی ایشیاء میں امن تباہ ہوسکتاہے

پی ٹی آئی آزادکشمیر /برطانیہ کے مرکزی رہنماء انجینئر ملک بابراعوان کا استقبالیہ سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 14:19

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پی ٹی آئی آزادکشمیر /برطانیہ کے مرکزی رہنماء انجینئر ملک بابراعوان نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اورسیز فائرلائن پربلااشتعال اوربلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کانوٹس لے بصورت دیگر جنوبی ایشیاء میں امن تباہ ہوسکتاہے ‘حکومت پاکستان بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف کے جاندار موقف سے قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ دوبئی کے دوران پہلوان الطاف حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ملک بابراعوان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کوجس انداز میں پی ٹی آئی آزادکشمیرکے صدرسابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے عالمی سطح پراجاگر کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ‘ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ بیرسٹرسلطان کی قیاد ت میں آزاد ہوگا اورآزادکشمیرمیں تبدیلی بھی بیرسٹرکی قیادت میں پی ٹی آئی لائے گی ‘ انہوں ن ے کہاکہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی نسل درنسل سیاست اور اوراقتدار پرقابض ٹولہ اورموسمی سیاستدان سونامی کی لپیٹ میں آچکے ہیں ،تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران طبقہ اور قابض ٹولہ پریشانی میں مبتلا ہوچکاہے ‘ انہوں نے عمران خان کو یکے بعد دیگرے نو ن لیگ کی تین وکٹیں اڑانے پر انہیں اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ عوام اور کارکنان نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں ‘ پی ٹی آئی کی ممبرسازی مہم زور وشور سے شروع ہے ‘اورکچھ ہی عرصہ میں لاکھوں لوگ ممبر شپ حاصل کرلیں گے ‘ ملک بابر نے کہاکہ پی ٹی آئی اور سیز کشمیریوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی ‘اورجلد اورسیز کشمیریوں ‘ پاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضہ ‘ پٹواری کلچر کے خاتمے ‘ تارکین وطن کاخون چوسنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ٹھوس اورہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ وطن کی محبت سے سرشار دن رات خون پیسنے کی کمائی کرنے والے اورسیز پاکستانیوں اورکشمیریوں کو سکھ کاسانس نصیب ہوسکے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر اور ملک کے باہر رہنے والے ہر پاکستانی وکشمیری کا مسئلہ صرف اورصرف عمران خان اور بیرسٹرسلطان ہی حل کرسکتے ہیں اس لئے قوم آئندہ انتخابات میں درست فیصلہ کرے اورعوام سے چھیننے گئے حق حکمران حاصل کرنے میں اپنا کلیدی کرداراداکرے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات