مظفر آباد‘ پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن و ایسوسی ایشن آزادکشمیرکا 3ستمبر سے مکمل تالا بندی کااعلان

ہفتہ 29 اگست 2015 14:19

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن و ایسوسی ایشن آزادکشمیرنے 3ستمبر سے مکمل تالا بندی کااعلان کردیا ‘ اگر سکیل 1تا 20ء تک کے تمام ملازمین کو بلاتخصیص ہیلتھ الاؤنس نہ دیا گیا تو پورے آزادکشمیرمیں ملازمین احتجاج کریں گے ‘ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرواناچاہتے ہیں مگر چارسال سے ہیلتھ کے ملازمین کو ٹرخایاجارہاہے جبکہ عدلیہ ‘ پولیس اور آرمی کو الاؤنس مل رہے ہیں مگر ہیلتھ کے ملازمین کو نظرانداز کیاگیا ہے اس وقت وفاقی حکومت نے بجٹ فراہم کردیا ہے ‘ حکومت فوری نوٹیفکیشن جاری کرے ‘ مرکزی چیئرمین قاضی تنویرحسین ‘ صدرشیخ منظوراحمد ‘ راجہ طارق حسین ‘ راجہ نسیم عارف ‘ راجہ محمد اقبال خان ‘ فرید عالم ‘ زبیدہ اسلم ‘ راجہ سجاد حیدر ‘ خواجہ عبدالحمید اوردیگرنے حکومت پر واضح کیا ہے کہ فوری نوٹیفکیشن جاری کیاجائے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی پریشانی نہ ہو۔