دارالعلوم عربیہ چناری کاسالانہ جلسہ دستارفضلیت کا روح پرور اجتماع …ہٹیاں ‘چکوٹھی ‘ چناری ‘ چکار ‘ گڑھی دوپٹہ ‘ لیپہ اورمظفرآباد سے ہزاروں افراد کی شرکت ‘ 40حفاظ و قراء کی دستاربندی اوراسناد تقسیم کی گئیں

ہفتہ 29 اگست 2015 14:19

مظفرآباد /چنار ی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) دارالعلوم عربیہ چناری کاسالانہ جلسہ دستارفضلیت کا روح پرور اجتماع ہٹیاں ‘چکوٹھی ‘ چناری ‘ چکار ‘ گڑھی دوپٹہ ‘ لیپہ اورمظفرآباد سے ہزاروں افراد کی شرکت ‘ 40حفاظ و قراء کی دستاربندی اوراسناد تقسیم کیں ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قدیمی درسگاہ دارالعلوم عربیہ چناری زیر امارت و سرپرست شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدالیاس کی زیرصدارت سالانہ جلسہ دستار فضلیت ‘ روح پرور اجتماع اختتام پذیرہوگیا ‘ 40حفاظ قرآن و قراء کی دستار بندی کی گئی اوراسناد سے نوازا گیا ‘ شیخ الحدیث امیر عالمی مجلس ختم نبوت حضرت مولانا محمد الیاس تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کامیابی قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے اوراس سے دل وجان سے اپنانے پرہوگی ‘ امت کی پریشانیاں قرآن وحدیث سے دوری کی وجہ سے عقیدہ توحید کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ‘ صحیح عقیدہ انسانی جسم میں شہ رگ کی مثل ہے ‘ آج فارغ التحصیل ہونیوالے حفاظ و قراء دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں ‘ دنیاوی اسباب پر نظررکھنا علماء و قراء کی شان نہیں ‘ علماء و قراء اپنا محاسبہ بھی کیا کریں اور دنیاداروں کے سامنے ہاتھ ہرگزنہ پھیلائیں ‘ علماء وقراء اپنے اللہ کے شکرگزارہوں کہ اللہ نے دین خدمت کیلئے انہیں چُنا ‘ بعدازاں پاکستان سے آئے ہوئے عالمی خطیب مولانا سعید اسماعیل شاہ کاظمی نے فضلیت قرآن وشان اُم مومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کی شان پر مدلل بیان کیا ‘ اُنہوں نے مسلمانوں پرزوردیتے ہوئے کہاکہ آج ثواب کے نام پر دین میں بہت ساری بدعات شامل ہوگئی ‘ سادات کی یہ شان نہیں کہ وہ سینہ کوبی ‘ نوحہ کریں حسین کے نانا نے صبر کادرس دیا ‘ تقریب سے امیرجمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر ضلع ہٹیاں بالا مولانا حسنین احمد حسان ‘ سابق امیدواراسمبلی مولانا محمدالطاف بٹ ‘ مولانا گل احمد اظہری ‘ قاری محمدافضل خان نقشبندی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی پروفیسر الطاف حسین صدیقی ‘ قاری عبدالرزاق ‘ مولانا مختار احمد کیانی ‘ مولاناالطاف گل ‘ مفتی جمیل احمد ‘ حافظ عبدالشکور ‘محب المرتضیٰ مولانافقیراللہ ‘ مولاناظہیر احمد ‘ مولانا اکبردین اور قاضی آصف سمیت درجنوں علماء شریک ہوئے اور خطاب کیا جلسہ کے اختتام پر امت مسلمہ کی کامیابی ‘ ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :