ایگروٹیکنیکل کالج کوختم کرنے کی کوشش کی گئی توبھرپور مزاحمتی تحریک چلائیں گے ‘ آزادکشمیر کے واحد ایگروٹیکنیکل کالج کو ختم کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مظفرآباد آصف مصطفائی ‘ مبشراعوان ‘ راجہ شجاعت ‘ فہیم قریشی ودیگرکامشترکہ بیان

ہفتہ 29 اگست 2015 14:19

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) ایگروٹیکنیکل کالج کوختم کرنے کی کوشش کی گئی توبھرپور مزاحمتی تحریک چلائیں گے ‘ آزادکشمیر کے واحد ایگروٹیکنیکل کالج کو ختم کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ‘ ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مظفرآباد آصف مصطفائی ‘ مبشراعوان ‘ راجہ شجاعت ‘ فہیم قریشی ‘ عدنان گوہر ودیگرنے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ 178سرکاری سکولوں کے 1713 فنی تعلیم دینے والے اساتذہ کو تربیت دینے والا واحد ادارہ ایگروٹیکنیکل کالج ختم کرنا ریاست کے نوجوانوں اورمستقبل کے معماروں کے ساتھ سنگین ظلم اور ناانصافی ہے ، حکومت ایک طرف ہنرمند کشمیرکے نعرے لگارہی ہے ، دوسری طرف بنیادی فنی تعلیم کے اداروں کوختم کیاجارہاہے ‘ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘ آصف مصطفائی نے کہاکہ مجید حکومت اداروں کو مفلوج اورختم کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ‘ ورنہ اُس کاحشر بھی عتیق حکومت جیسا ہوگا ‘ انہوں نے کہاکہ ایم ایل اے سٹی بیرسٹرافتخارگیلانی کا ایگروٹیکنیکل کالج کیلئے اسمبلی فلور پر آوازاُٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے ریونیواکیڈیمی ‘ 1122‘ احتساب بیورو کے دفاترکومظفرآباد سے منتقل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا اسی طرح ریاست کے واحد ایگروٹیکنیکل کالج کے خاتمہ کے خلاف بھی اپنا بھرپورکرداراداکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :