پشاور ‘ پولیس کو نشانہ بنانے والا اہم دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس کے سپیشل یونٹ نے حیات آباد میں پولیس کو تین بار نشانہ بنانے والے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل پولیس یونٹ سے جاری بیان کے مطابق کارروائی جمیل چوک رنگ روڈ کے قریب کی گئی جہاں سے بلال نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا بلال پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس اور دیگر فورسز پر 3حملوں میں ملوث رہا ہے۔ بلال جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جو ایک کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا ایک ساتھی کچھ عرصہ قبل حیات آباد کے علاقہ میں یاک دھماکے میں مارا بھی گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :