پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ‘14افغانیوں سمیت 131مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 29 اگست 2015 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں پویس نے سرچ آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں سمیت 131مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 3اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا ‘ پولیس کی کیوک رسپانس فورس اور ایمرجنسی رسپانس فورس نے مقامی پولیس کو تعاون فراہم کیااس دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا اور سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 131 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاجن میں 14 افغان باشندے اور قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :