پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب چالیس ہزار سے زائد کونسلر نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب چالیس ہزار سے زائد کونسلر نے حلف اٹھا لیا ‘تحصیل و ضلعی ناظمین کا انتخاب کل ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پشاور سے منتخب منتخب ایک سو اڑتیس کونسلر کی حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں ہوئی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسامہ احمد وڑائچ نے منتخب ارکان سے حلف لیا،خیبر پختونخوا چوبیس اضلاع میں حلف برداری کی تقریبات ڈسٹرکٹ کونسل ہالز میں منعقد کی گئیں جہاں 41 ہزار سے زائد نیبرہڈ اور ویلج کونسلر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایاصوبے بھر میں 978 ڈسٹرکٹ کونسلرز اور978 تحصیل اور ٹاؤن کونسلرز نے بھی حلف اٹھایا تحصیل و ضلعی ناظمین کا انتخاب کل اتوار ہوگا،منتخب کونسلرز ،تحصیل ٹاؤن اور ضلعی ناظمین کا چناؤ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :