بھارتی وزریر اعظم نریندر مودی انڈیا کیلئے گور با چوف ثابت ہو نگے،پروفیسر حافظ محمد سعید

ہفتہ 29 اگست 2015 14:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزریر اعظم نریندر مودی انڈیا کیلئے گور با چوف ثابت ہو گا ۔مودی کے آنے کے بعد نظریہ پاکستان کی تحریک مضبوط ہو گی اور اللہ تعالیٰ اسی کے ہاتھوں اس کے ملک کے ٹکڑے کروائے گا۔جس طرح گو ربا چوف کے ہاتھوں روس ٹکڑے ٹکڑے ہو ا تھا۔

ہم نے نظریہ پاکستان کا جھنڈاحید ر آباد دکن احمد آباد اور مقبوضہ کشمیر کے لہر کر اس کی بنیاد رکھ دی ہے۔مرکزحیات السلام حافظ آباد میں جماعت الد عوة کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں مسلسل گولہ باری جس سے اب بیسیوں ،مر د و خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں اور بیسیوں زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ جماعت الد عوة فرقہ واریت سیاست سے پاک جماعت ہے جو کہ خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ہمارے کا رکنوں کو نہ کسی ووٹ کی ضرورت ہے نہ انہوں نے سیاست کرنی ہے۔ہماری واحد جماعت ہے جو پاکستان میں آنے والے سیلاب اور زلزلہ کے موقع پر محض چند گھنٹوں میں مدد کیلئے پہنچ جاتی ہے اس جذبہ خدمت کو دیکھتے ہوئے امریکی سفیر نے بھی داد دی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے سندھ میں غیر ملکیوں این جی اووز امریکہ،جرمنی اور انڈیاکی بالخصوص سازشوں اور علیحدگی کی تحریکوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور خاص طور پر سند ھ ہندو کمیونٹی جس کو انڈین این جی اووز ہندو دیش بنانے کیلئے ابھار رہی تھیں۔

کی مذمت کر کے وہاں سے انڈین این جی اووز کو بھگا کر نظریہ پاکستان کو مضبوط کیا ۔اس طرح بلوچستان میں علیحدی پسند قبائل جن میں بگٹی ، مری،اور مینگل قبائل شامل ہیں کہ علیحدگی پسند جو کہ پہاڑوں پر چڑھے ہوئے تھے ان کے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے دے کر اتارا اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔اسی طرح خطہ بلوچستان کے قبائلی سرداروں کی خواہش پر وہاں پر بھوکھ افلاس کو ختم کرنے میں بھی جماعت الد عوة نے ہم کردار ادا کیا۔کنوینشن سے مولانا خالد سیف الاسلام اور ضلعی امیر ابو ہنظلہ ثانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔