پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا سلیم الراشدی کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 29 اگست 2015 14:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور ، ڈپٹی آرگنائزرز سبطین خان، عمرسرفراز چیمہ، میڈیا ٹاسک کمیٹی کنوینیرجمشیداقبال چیمہ، ڈپٹی کنوینیرڈاکٹر شاہد صدیق خان اور سلونی بخاری ، ڈاکٹر زرقا نے لاہور پریس کلب کے لائف ممبر سلیم الراشدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِرحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ سلیم الراشدی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :