قصور ویڈیو سکینڈل کے مزید تین ملزموں کو 8ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے مزید تین ملزموں کو 8ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو اکٹھے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز پولیس نے قصور ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمان ، عتیق اور وسیم کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزم ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ہیں ، ازسر نو تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، دوران سماعت ملزموں کے وکلا ء نے پولیس کے الزامات کو مسترد کیا۔تاہم عدالت نے موقف سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 8ستمبر تک جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو اکھٹا عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔واضح رہے کہ عدالت پہلے سے گرفتار 12ملزموں کو 28روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :