سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کو بند کر نے کی بھارتی سازشیں

ہفتہ 29 اگست 2015 13:56

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کو بند کر نے کی بھارتی سازششیں آزاد کشمیر سے مقبو ضہ کشمیر جا نے والے مال بردار ٹرک سے مشکوک پیکٹ برآمد ہونے کا الزام بھارتی حکام نے آر پار جانے والے مال بردار ٹرک کئی گھنٹے تک روک لیے مکمل چھان بین کے بعد ٹرک سے ملنے والے پیکٹ کوہربل(جڑی بوٹی گوند چوہارا) قرار دینے کے بعد شام گئے لائن آف کنٹرول کے آر پا ر گئے ہوئے 25مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے کی اجازت دی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آزاد کشمیر سے 8مال بردار ٹرک مختلف اشیاء لے کر مقبوضہ کشمیر گئے لائن آف کنٹرول کراس کر نے کے بعد آزاد کشمیر مال بردار ٹرک نمبرc1053خراب ہو گیا جسے ڈرائیورسید حسین شاہ ولد سید ابراہیم شاہ چلا رہا تھا اور اس پر 960کاٹن آم لو ڈ تھے ڈرائیور کے مطابق ٹرک کو ٹھیک کر نے کے بھارتی حکام نے ٹرک سے ایک ہینڈ بیگ نکالااور مجھے پو چھا کہ اس میں کیا ہے تو میں نے انھیں بتایا کہ یہ ہینڈ بیگ میں نے نہیں لایا بھارتی حکام نے اس پیکٹ میں موجود جڑی بوٹی کو کا فی دیر چیک کرواتے رہے اور آخر میں انھوں نے اس پیکٹ میں موجود جڑی کو مجھے کھلایا اور کافی دیر تک اس کا اثر چیک کرتے رہے جب مجھے اس سے کا کو ئی اثر نہ ہو ا تو انھوں نے اسے جڑی بوٹی قرار دینے کے بعد آر پار کئی گھنٹے سے رکے ہوئے 25مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے کی اجازت دی گئی یاد رہے کہ مال بردار ٹرکوں کی لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے قبل ان کی سخت طرح سے چیکنگ کی جاتی ہے ٹرک میں لوڈ مال ،کارگوکے علاوہ کسی چیز کو ساتھ لے جانے کی ڈرائیور کو اجازت نہیں ہوتی پھر ٹرک سے چند گرام کا پیکٹ نکلنا سوالیہ نشان ہے اس سے قبل بھی بھارتی حکام نے آزاد کشمیرسے مقبوضہ کشمیر جا نے والے ٹرکوں سے ممنوعہ اشیاء نکلنے کا الزام لگا کر آزاد کشمیر کے دو ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتا ر کر رکھا ہے اس واقعہ کے بعد تا جروں اور خاص کر ڈرائیوڑوں میں سخت تشویش کی لہر ڈوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :