سندھ کے حالات سے کسی کو گھبرانہ نہیں چاہیے ، ایسے مرحلے آتے جاتے رہتے ہیں ، تمام اداروں کو آئینی حدود میں سرگرمیاں انجام دینی چاہئیں،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 13:41

قصور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات سے کسی کو گھبرانہ نہیں چاہیے ، ایسے مرحلے آتے جاتے رہتے ہیں ، تمام اداروں کو آئینی حدود میں سرگرمیاں انجام دینی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت ، آئین اور پارلیمنٹ کو مستحکم رہنا چاہیے ، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات سے کسی کو گھبرانہ نہیں چاہیے ، ایسے مراحل کئی مرتبہ آئے اور گئے ، تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے سرگرمیاں انجام دینی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :