کشمیر میں حالات بگاڑنے کے لے سرحد پار منصوبے بنائے جا رہے ہیں ، کرن ریچو

ہفتہ 29 اگست 2015 13:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بھارتی امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجچو نے پاسکتان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمون و کشمیر میں امن کی صورت حال بگاڑنے کی کوششوں سے باز رہے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرن رجچو نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے مسلسل دراندازوں کو جموں وکشمیر میں بھیجا جا رہا ہے جس کی ایک اور مثال جمعرات کی ہے جب فوج نے وادی کشمیر میں ایک پاکستانی جنگجو کو زندہ گرفتار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سرحد پار ہی منصوبے تیار کئے جا رہے ہں انہوں نے سرحدوں پر جاری کشیدگی کے لئے پاکستان کو ذمہ دار قریار دیا اور کہا کہ پاکستانی فوج ہمارے عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے پاکستان پر جموں و کشمیر میں جنگجویانہ تشدد کی کارروائیوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کر رہا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔ یہ سب کچھ سرحد پار کی ایما پر ہی ہو رہا ہے ۔