لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ ، عمران خان نے ریلی منسوخ کر دی
دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ پنجاب اسمبلی ، ریلوے سٹیشن سمیت دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات
ہفتہ 29 اگست 2015 13:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے شہر میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ عمران خان نے ہفتہ کو نکالی جانے والی اپنی ریلی منسوخ کر دی ، پولیس اور حساس اداروں نے پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔
(جاری ہے)
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے پانچ خودکش حملہ آوردہشت گردی کی بڑی کارروائی کی غرض سے لاہور میں داخل ہو چکے ہیں جو معروف سیاسی شخصیات ، اراکین اسمبلی اور اہم سرکاری تنصیبات کو اپنا ہدف بنا سکتے ہیں تاہم دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی ، ریلوے سٹیشن سمیت دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
رات گئے سیکورٹی کے پیش نظر تھانہ ریس کورس پولیس نے حساس ادروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں سرچ آپریشن کیا اور اسمبلی کے مختلف حساس مقامات کی چیکنگ کی۔ دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کر دی۔ عمران خان نے شام پانچ بجے داتا دربار پر حاضری کے بعد دربار کے باہر کارکنوں سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنا تھا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.