سانحہ ڈسکہ کے خلاف پرسوں یوم سیاہ منایا جائیگا

ہفتہ 29 اگست 2015 12:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سانحہ ڈسکہ کے خلاف پرسوں ( پیر ) 31اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں جنرل ہاس کا اجلاس 11:00بجے دن کیانی ہال لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد وکلاء عہدیداران اور ممبران اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے ۔