لاہور پولیس نے سرچ آپریشن میں 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 29 اگست 2015 12:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) لاہورمیں دہشت گردانہ منصوبے کی سازش کے انکشاف کے بعد سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ صوبائی حکام نے منصوبہ ناکام بنانے کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے سرجوڑ لئے۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے شمالی وزیرستان سے پانچ دہشت گردوں کے شہرمیں داخلے کی اطلاع دی تھی۔ اطلاع کے مطابق پانچ سے زائد دہشت گرد پنجاب اسمبلی پر حملہ کرکے ارکان اسمبلی کویرغمال بنا سکتے ہیں جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف حکام نے سازش ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے سر جوڑ لئے۔ پنجاب اسمبلی اور ایوان وزیراعلی کے اردگرد سرچ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ستر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ جنوبی چھاونی، ریس کورس، بادامی باغ اور اقبال ٹاون سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھرگھر تلاشی لی گئی۔اس دوران 70 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بھی سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :