ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق ، 11 زخمی

ہفتہ 29 اگست 2015 12:22

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جام روڈ انڈس ہائی وے پر ٹینکر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :