خیبرپختونخوا کے 138 نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ، تحصیل ٹاؤن اور ضلع ناظمین کا انتخاب کل ہوگا

ہفتہ 29 اگست 2015 12:20

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) خیبرپختونخوا کے 138 نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ، تحصیل ٹاؤن اور ضلع ناظمین کا انتخاب کل اتوا رکو ہوگا۔ ہفتہ کو یہاں پشاور میں خیبرپختونخوا کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری ہوئی ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اوسامہ احمد وڑائچ نے ڈسٹرکٹ کونسلر سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع کونسلر ارکان کی تعداد 138 ہے براہ راست منتخب ہونیوالے ارکان کی تعداد 92 ہے ، 31 خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں جبکہ کسان ، اقلیت اور نوجوان ارکان کی تعداد 15 ہے۔

ضلع صوابی میں بھی نومنتخب دو ہزار بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا۔ ضلع بھر میں حلف برداری کی 18 تقریبات منعقد کی گئیں۔ مردان میں 2800 نومنتخب نمائندوں نے حلف اٹھایا ، ضلع بھر میں 15 سے زائد حلف برداری کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن ، تحصیل اور ضلع ناظمین کا انتخاب کل اتوار کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :