پاک بھارت تناؤسے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے ، فریقین کو قریب لانا ہمارا کام ہے ، مل کر مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا ، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی ، اس سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھائیں گے ، بعض شخصیات اور سیاستدان نہیں چاہتے کہ حالات بہتر ہوں ، پاکستان کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں
پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کاتقریب سے خطاب
ہفتہ 29 اگست 2015 12:20
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے ، فریقین کو قریب لانا ہمارا کام ہے ، مل کر مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا ، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی ، اس سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھائیں گے ، بعض شخصیات اور سیاستدان نہیں چاہتے کہ حالات بہتر ہوں ، لیکن پاکستان کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں۔
وہ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نہیں خطے کی بہتری کیلئے بات کرتا ہوں ، پاک بھارت تنا? سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے۔ فریقین کو قریب لانا ہمارا کام ہے مگر مسائل کا حل فریقین کو خود ہی نکالنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہوں ، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی۔
اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاک افغان تعلقات میں اتار چڑھا? کی کئی وجوہات تھیں ، پاک افغان تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے جب سفیر تھا تو خود سیکیورٹی معاملات دیکھتا تھا۔ خطرات ضرور درپیش ہیں ، بعض شخصیات اور سیاستدان نہیں چاہتے کہ حالات بدلیں لیکن پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تعلقات کی بہتری کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی ، پشاور حملے کے بعد دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.