موضع منڈیر گیس کی دکان پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی دوافرادشدید زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 اگست 2015 12:19

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) موضع منڈیر گیس کی دکان پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی دوافرادشدید زخمی، تفصیلات کے مطابق موضع منڈیر میں ابراہیم گیس سنٹر پر نامعلوم وجوہات پر آگ لگ گئی جس سے دکان پر کام کرنیوالے ملازم شان علی ولد محمدافضل دھوریہ اورصابر ولد محمداعظم منڈیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کھاریاں پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدCMHکھاریاں کینٹ ریفر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :