مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکہ، 12 فوجی شدید زخمی

ہفتہ 29 اگست 2015 12:00

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکہ، 12 فوجی شدید زخمی

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیمپ میں دھماکے میں 12 فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے کور بیٹل سکول میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے 12 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے دھماکے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ان کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد بتائی جائیں گی۔