امریکی سینٹ کام نے آئی ایس آئی کی جانب سے افغانستان میں داعش کو فنڈنگ کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیدیا،پاکستانی خفیہ ایجنسی کے افغانستان میں داعش کو فنڈنگ کی رپورٹس بے بنیاد ہیں ، سینٹ کام کے چیف جنرل لائیڈآسٹن نے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ہے،امریکی سینٹ کام کے ترجمان کرنل پیٹرک رائیڈرکی پریس بریفنگ

ہفتہ 29 اگست 2015 00:31

امریکی سینٹ کام نے آئی ایس آئی کی جانب سے افغانستان میں داعش کو فنڈنگ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2015ء) امریکی سینٹ کام کے ترجمان ائیرفورس کے کرنل پیٹرک رائیڈر نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی افغانستان میں داعش کو ایجنٹوں کی بھرتی کیلئے فنڈز فراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک امریکی صحافی کے اس سوال پر کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے افغانستان میں ایجنٹوں اور پیروکاروں کی بھرتی کیلئے داعش کو فنڈز فراہم کیے ہیں پرسینٹ کام کے ترجمان کرنل پیٹرک رائیڈر نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں سینٹ کام کے چی جنرل لائیڈآسٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ہے ۔افغانستان کے حوالے سے ترجمان سینٹ کام نے کہاکہ سینٹ کام نے جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔