بین الاقوامی فلاحی ادارے ایم ایس ایف نے ہندوستانی فلم فینٹم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 23:14

بین الاقوامی فلاحی ادارے  ایم ایس ایف نے ہندوستانی فلم فینٹم کیخلاف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) بین الاقوامی فلاحی ادارے ایم ایس ایف نے ہندوستانی فلم فینٹم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فلم فینٹم کیخلاف بین الاقوامی فلاحی ادارے ایم ایس ایف کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایس ایف کے ترجمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہندوستانی فلم فینٹم میں میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی غلط ترجمانی کے باعث دنیا بھر کے جنگ زدہ علاقوں میں موجود امدادی کارکنوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

ہندوستانی فلم فینٹم میں میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی امدادی کارکن کا کردار کترینہ کیف نے ادا کیا ہے جو سیف علی خان کے ہمراہ عسکری کاروائیوں میں شرکت کرتے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔ ایم ایس ایف کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چونکہ فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے فلم کے مواد کے حوالے سے ایم ایس ایف سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی لہذا فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :