وکلاء نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی ہے ،وکلاء رہنما

بلوچستان کی محرومی کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر فورم پر اجاگر کریں گے، استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اگست 2015 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اورہم بلوچستان کی محرومی کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر فورم پر اجاگر کریں گے ان خیالات کا اظہار وکلاء رہنماؤں امین اللہ کاکڑ ، علی ظفر ایڈووکیٹ ، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ ، یاسین آزاد ، ابرار حسن ایڈووکیٹ ، اختر حسین ایڈووکیٹ ، حادی شکیل ایڈووکیٹ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ عبداللہ خان ایڈووکیٹ ، عبدالخیر اچکزئی ایڈووکیٹ نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری امان اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ نے وکلاء کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آئندہ انتخابات میں اینڈپینڈنٹ پینل کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرکے قانون آئین اور جمہوریت کو تقویت بخشی کیونکہ اینڈپینڈنٹ پینل نے عاصمہ جہانگیر ، علی احمد کرد ، کامران مرتضیٰ ، فضل حق عباسی اورلطیف آفریدی کی قیادت میں ہمیشہ اداروں کے قیام آزاد عدلیہ کی بحالی انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کے علاوہ بار اوربنچ کے درمیان ابرومندانہ تعلقات اور وکلاء کو درپیش مسائل و مشکلات کو اپنی ترجیحات اولین سمجھ کر جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کو آزاد کردیا ہے بلکہ انصاف کو ابھی تک آزاد نہیں کیا کیونکہ آج بھی ملک میں انصاف قید ہے جس کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :