کوئٹہ، غیرملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش، لاکھوں روپے مالیت کا غیرملکی سامان قبضہ میں لے لیا گیا

جمعہ 28 اگست 2015 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے غیرملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا غیرملکی سامان قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلرچمن سے اندرون ملک غیرملکی سامان سمگل کرنا چاہتے ہیں اطلاع پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پرووینٹو صہیب انور ہاشمی کی نگرانی میں انسپکٹر جمیل کاکڑ نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر بلیلی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مزدا ٹرک سے 882 کمبل اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی گاڑی سمیت مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی کسٹم کے عملے نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا غیرملکی سامان قبضہ میں لیا تھا ۔