افغان مہاجرین کی موجودگی میں خا نہ ومردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنیکی سازش ہے ، بی این پی رہنما

موجودہ حکومت نے تمام روایات کو پامال کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں جو کہ قابل مذمت ہیں، خطاب

جمعہ 28 اگست 2015 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں خانہ شماری اور مردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے موجودہ حکومت نے تمام روایات کو پامال کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں جو کہ قابل مذمت ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی میڈیا کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ملک محئی الدین لہڑی ، محمد لقمان کاکڑ ، ڈاکٹر احمد قمبرانی ، محمد اکبر کرد نے سریاب روڈ غفور ٹاؤن میں نئے ابتدائی یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الف الدین کرد جنرل سیکرٹری شمس الحق بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جمعہ خان بلوچ ، ضلعی کونسل ممبر منتخب ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قومی جدوجہد کے ذریعے بلوچ قوم کے تشخص اور ان کے ساحل ووسائل کیلئے جدوجہد کی ہے اور یہاں رہنے والی اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن مقامی افراد نان شبینہ کے محتاج ہیں یہاں سنگین حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں اور بلوچ قوم کیخلاف منظم سازش کے تحت سازشیں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچ روایات کو پامال کرتے ہوئے بلوچوں کیخلاف سازش کے تحت کارروائیاں شروع کی ہیں جو ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو دو سال کی اجازت دینے پر افسوس ہوا ہے اور افغان مہاجرین کی موجودگی میں کسی بھی صورت خانہ شماری و مردم شماری قبول نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :