بھارت امن دشمن اورخطے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،خورشید شاہ

مودی خوش فہمی میں نہ رہے ،پاکستانی قوم منہ توڑجواب دیگی ، اپوزیشن لیڈر کی بھارتی جارحیت کی مذمت

جمعہ 28 اگست 2015 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت امن دشمن اورخطے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،مودی خوش فہمی میں نہ رہے ،پاکستانی قوم منہ توڑجواب دیگی ۔

(جاری ہے)

خورشیدشاہ نے اپنے ایک بیان میں بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت کی اورورکنگ باوٴنڈری پرشہیدہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔خورشیدشاہ نے کہاکہ مودی سرکارکسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،بھارت نے جارحیت کی توعسکری وسیاسی قیادت فوج اورعوام مل کرمنہ توڑجواب دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت امن دشمن اورخطے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،بھارت ہارے امن کوششوں کوکمزوری نہ سمجھے

متعلقہ عنوان :