کراچی،نواب شاہ میں کوڑیوں کی زمین کروڑوں میں بیچنے کامنصوبہ لینڈگریبربن گئی

جمعہ 28 اگست 2015 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) نواب شاہ میں کوڑیوں کی زمین کروڑوں میں بیچنے کامنصوبہ لینڈگریبربن گئی ،سیکرٹری آبپاشی ،سیکرٹری خزانہ ،کمشنراورڈی سی اونے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے غریب کسانوں سے پاک ایران گیس پائپ لائن کاناٹک زچاکرزمین ہتھیالی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے علاقے نواب شاہ میں سائیں سرکارکی بڑے بلڈرزپربڑی مہربانی کاانکشاف ہواہے ،اورسیکرٹری آبپاشی سیکرٹری خزانہ ،کمشنراورڈی سی نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے غریب کسانوں سے پاک ایران گیس پائپ لائن کاناٹک رچاکرزمین کوڑیوں کے بھاوٴدیکرہتھیالی ۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کسانوں کودھمکی دی کہ زمین دویاجیل جاوٴاورزمین ہتھیانے کے بعداس پرسوسائٹی کی تعمیرات شروع کردی گئیں اورتواور320کلومیٹرکے روبڑی کینال منصوبے میں صرف سوسائٹی کے سامنے پکی کی گئی اورسندھ سرکارنے اسکیم کوکامیاب بنانے کیلئے منصوبے پراربوں روپے خرچ کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :