پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی شدید مذمت

جمعہ 28 اگست 2015 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی کے صدرڈاکٹر مسعود حمید خان نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پی ایم ڈی سی کے سابق نائب صدر اور انضباطی کمیٹی کے چیئرمین ہیں ان کی پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمات ہیں ۔ ان کی گرفتاری انتہائی افسوسناک اقدام ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ایک اعلٰی مقام کی حامل شخصیت ہیں ۔ ملک میں تعلیم خاص کرریسرچ کے شعبہ میں ان کا کردار اہم رہا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی برداری میں بے چینی پائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :