پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل تحلیل، صدارتی آرڈیننس جاری

کونسل کے انتخابات120دن کے اندرہوں گے ،انتظام چلانے کے لئے چاررکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 28 اگست 2015 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوتحلیل کردیاگیا،صدرمملکت نے پی ایم ڈی سی ترمیمی آرڈیننس2015جاری کردیا،کونسل کے انتخابات120دن کے اندرہوں گے ،انتظام چلانے کے لئے چاررکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعدمیڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوتحلیل کرکے پی ایم ڈی سی ترمیمی آرڈیننس2015جاری کردیا،پی ایم ڈی سی کے نئے انتخابات120دن کے اندرکرائے جائیں گے ۔پی ایم ڈی سی کاانتظام چلانے کیلئے نئی مینجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ،4رکنی کمیٹی میں میجرجنرل (ر)اظہرکیانی ،پرویزعابدفاروقی ،پروفیسرندیم رضوی شامل ہوں گے ،صدارتی حکم نامے کے تحت انتخابات صاف اورشفاف طریقے سے ہوں گے

متعلقہ عنوان :