عدالت سے بحالی کے باوجود ایچی سن کالج انتظامیہ کا چارج دینے سے انکار، پرنسپل آغا غضنفر نے لاہور لائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 22:41

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر نے لاہور ہائیکورٹ میں کالج انتظامیہ کیخلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے بحالی کے باوجود ایچی سن کالج انتظامیہ کا چارج دینے سے انکار پر پرنسپل آغا غضنفر نے لاہور لائیکورٹ کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل آغا غضنفر نے لاہور لائیکورٹ میں ایچی سن کالج انتظامیہ کیخلاف عدالتی حکم کو نا ماننے پر پٹیشن دائر کردی ہے۔یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے بحال کیے جانے کے بعد گزشتہ روز جب پرنسپل آغا غضنفر ایچی سن کالج پہنچے تو کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں کالج میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :