قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

بھارت ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے اورکسی غلط فہمی میں نہ رہے، منہ توڑ جواب دیں گے،خورشید شاہ

جمعہ 28 اگست 2015 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، منہ توڑ جواب دیں گے، ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سید خورشید شاہ نے بھارت کی طرف سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، سیاسی و عسکری قیادت مل کر اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری سمجھ کر اس میں رکاوٹ بننا چاہتا ہے۔