حکومت فوری طور پر چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراء کی پالیسی کا تعین کرے، چنگ چی رکشہ مالکان اور ڈرائیورز

ہم نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں بند کردی ہیں ،ہم ماڈل کی تبدیلی اور تمام ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنا چاہتے ہیں، پریس کانفرنس

جمعہ 28 اگست 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چنگ چی رکشہ مالکان اور ڈرائیورز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور حکومت فوری طور پر چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراء کی پالیسی کا تعین کرے ۔ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں ایسو سی ایشن آف دی ویلفیئر آف اونرز اینڈ اسٹاف چنگ چی کے صدر عاطف رضا راجپوت،سید محسن جعفری و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں بند کردی ہیں ،ہم ماڈل کی تبدیلی اور تمام ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چنگ رکشوں پر پابندی سے ہزاروں افراد بے روز گار اور معاشی تنگی کا شکار ہیں ،گزشتہ روز ایک ڈرائیور نے بے روز گاری اور مالی مشکلات سے تنگ آکر خود کشی کرلی ، ہم نہیں چاہتے کہ مزید کوئی ایسا واقعہ رونما ہو،حکومت کو چاہیے کہ چنگ چی رکشوں کی قانونی حیثیت ،رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراء کی پالیسی کا فوری طور پر تعین کرے تاکہ ہزاروں بے روز گار ڈرائیورز حضرات با عزت طریقے سے اپنا روز گار کما سکیں ،یا پھر ہمارے لیے متبادل روز گار کا بندو بست کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کو رٹ آف پاکستان سے امید ہے کہ چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :