پی پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کو علاج کے لئے لندن سے امریکہ لے جانے کا فیصلہ

جمعہ 28 اگست 2015 22:25

پی پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کو علاج کے لئے لندن سے امریکہ لے جانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کو علاج کے لئے لندن سے امریکا لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امین فہیم کی صحت میں بہتری نہیں آسکی ہے اور وہ علیل ہیں۔ اس لئے بہتر علاج کی غرض سے انہیں لندن سے امریکہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے پی پی پی رہنما امین فہیم اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :