سراج الحق کے دورہ کوئٹہ میں بہت سے لوگ جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شمولیت کا اعلان کریں گے ،مولانا عبدالکبیر شاکر

جمعہ 28 اگست 2015 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ سراج الحق کے دورہ کوئٹہ میں صوبائی دارالحکومت سے نوجوان ،علمائے کرام قبائلی عمائدین ، معززینِ شہر وسماسی سیاسی رہنما جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شمولیت کا اعلان کریں گے اس دورے کے دوران شہر کے مختلف مقامات پرشمولیتی تقریب منعقدہوں گے زمہ داران ارکان جماعت اسلامی میں شمولیت کیلئے علمائے کرام نوجوانوں سماجی سیاسی کارکنوں اور معززین سے رابطہ کریں ۔

جماعت اسلامی کے دروازے ہر عام وخاص کیلئے کھلے ہیں ہم اسلامی پاکستان بنانے کیلئے صالحین کو تیار کررہے ہیں تاکہ اسلامی پاکستان بن کر بلوچستان پرامن وخوشحال ہوجائیں ۔ذمہ داران شمولیتی تقاریب کی تیاریاں جار ی رکھیں ۔

(جاری ہے)

عوام نے بہت سی جماعتوں کو مختلف نعروں ووعدوں پر آزما لیا مگر قوم کے مسائل جوں کے توں ہیں کامیابی کے بعد عوام کو یکسر نظر انداز کرنے والوں نے پھر عوام کے پاس جاناہوگا ۔

8ستمبر سراج الحق کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہزاروں افراد جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شمولیت اختیار کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے دورہ کوئٹہ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف تقاریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ جنر ل سیکرٹری حافظ نورعلی ، مفتی محموداحمد،مولوی سیدرسول فہم ، محمد حلیم حماس ودیگر بھی تھے انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن وکمیشن سے پاک منظم دینی سیاسی جماعت ہے ۔

قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں وملک وملت دشمنوں سے نجات مل سکیں ۔جماعت اسلامی میں شامل ہوکر برائی ومنکرات ختم کرکے اسلامی فلاحی ریاست کی راہ ہموار کریں گے قوم مسائل وپریشانیوں کا شکار ہیں دشمن کی سازشیں عروج پر ہیں مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ صالح دیانت دار اسلامی حکومت قائم کی جائے جو جماعت اسلامی ہی قائم کر سکتی ہے۔