کوئٹہ،جماعت اسلامی کے 74ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقاریب

جمعہ 28 اگست 2015 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی کا74واں یوم تاسیس کے حوالے سے تیسرے دن صحبت پور،ڈیر مراجمالی ،ڈیرہ اﷲ یار ودیگر مقامات پر تقاریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر شیخ امین اﷲ کاکڑ،صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمدماندائی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہوئے وقتی مفادات ،لمحوں کی خطاسے درگزرکیا جائے جماعت اسلامی نے اپنی قیام سے اب تک قوم کو پریشانیوں اورمسائل کے دلدل سے نکالنے کی بھر پور جدوجہد کی ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر قسم کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آئین کو اسلام وملت دشمنوں کی سازشوں سے بچایا ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ۔

انشاء اﷲ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ ہر گامزن کریگی۔

(جاری ہے)

عوام جماعت اسلا می کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی وخوشحال پاکستان کی راہ ہموارہوجائیں ۔اس وقت بھی عوام کی امیدوں کا مرکزومحور جماعت اسلامی ہے ۔ یوم تاسیس کی تقاریب سے لعل بخش خان کھوسہ،عبدالواحد،محمد امین بگٹی،محمد یوسف حاجی محمد خان ،حاجی جہان علی ودیگر نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی تمام جماعتوں سے ممتاز منظم اور بہتر ہے یہاں کسی کا قبضہ نہیں ہے جاگیر داروں سرمایہ داروں کا خاندانی سیاست کرنے والوں نے جماعت اسلامی پر قبضہ نہیں کیا جماعت اسلامی کی امارت باپ سے بیٹے یا کسی ایک خاندان وقوم میں نہیں رہتی بلکہ دیانت اخلاص تعلیم قربانی وتجربہ سے منظم اندازمیں انتخاب کے ذریعے امارت منتقل ہوتی ہے حکومتوں میں آکر ہمیشہ خدمات کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں کرپشن وکمیشن کا ہم ذمہ داران سے دور دور تک تعلق نہیں ۔

احتساب وتربیت کا بہترین نظام ہے ۔جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں عوام اسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان بنانے میں مرد درویش سراج الحق کا ساتھ دیں۔