بدقسمتی سے بلوچستان کو ہردورمیں لوٹا گیا ،عبدالمتین اخوندزادہ

عوام کا کوئی والی وارث نہیں، دیانت دار لوگوں کا راستہ روکا جارہا ہے ،صوبائی امیر جماعت اسلامی

جمعہ 28 اگست 2015 22:22

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان کو ہردورمیں لوٹا گیا ہے ۔عوام کا کوئی والی وارث نہیں دیانت دار لوگوں کا راستہ روکا جارہا ہے شفاف انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اچھے عوام وملک دوست قوتیں کامیاب نہیں ہورہی ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر حقیقی عوامی اسلامی حکومت قائم کریگی ۔

جماعت اسلامی کے دروازے ہر عام وخاص کیلئے ہر وقت کھلے ہیں آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہوگا جماعت اسلامی نے آئین پاکستان وملک کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں بھر پور کردا راداکیا ملک کے خلاف سیکولراسلام دشمن قوتوں سازشوں کو ناکا م بنایا جب تک عوام جماعت اسلامی کا ساتھ نہیں دیگی حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے کرپشن وکمیشن مافیا کو ناکام بنائیگی بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی ہسپتال محلہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شمولیت اختیار کی عبدالمتین اخوند زادہ نے شمولیت پرمبارک باد دی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود ،کرپشن کے خاتمے اور میگاپراجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا عوام اب بھی اندھیروں میں اور مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں ۔نام نہاد عوامی نمائندوں نے عوام کے مسائل وپریشانیوں میں بدترین اضافہ کر دیا ہے ۔

تجوریاں بھرنے ،اقرباء پروری اور لوٹ مار کا بازاراب بھی گرم ہے ۔ جماعت اسلامی صالح دیانت دارلوگوں اور مظلوموں کا ساتھ دے رہی ہے نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہوکر قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دینے میں ہمار اساتھ دیں ۔ڈاکٹر مالک اوران کی حکومت سے جو امیدیں تھی وہ دم توڑ گئی۔ سابقہ اور موجودہ حکومت میں انیس بیس کا فرق ہے تقریب سے جماعت اسلامی لورالائی کے امیر حاجی عبدالکریم کدیزئی، شباب ملی کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی،زکریا ملازئی ،ڈاکٹر حبیب اﷲ ودیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :