جامعہ کراچی،بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 28 اگست 2015 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق التمش انسٹیٹوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی حاجرہ نذیر احمد بنت نذیر احمد سیٹ نمبر 159038 نے 802 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن،فاطمہ جناح ڈینٹل کالج کے اسد علی بادامی ولد محسن علی بادامی سیٹ نمبر159224 نے 799 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ التمش انسٹیٹوٹ کی ماہین عامر حنیف بنت عامر حنیف سیٹ نمبر159052 نے 797 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 292 طلبا وطالبات شریک ہوئے،209 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 83 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب71.58% فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :