جامعہ کراچی، سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام دوروزہ کورس یکم ستمبر سے شروع ہوگا

جمعہ 28 اگست 2015 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ’’تنازعات اورتنازعات کے حل‘‘ کے موضوع پردوروزہ کورس یکم تا02 ستمبر 02 ستمبر 2015 ء سینٹر ہذا میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

مذکورہ کورس ایگزیکیٹوز،مینجرز اور طلباوطالبات کے لئے بہت مفید ہوگا۔کورس کے ریسورس پرسن رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر ہونگے۔کورس کے اوقات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے تک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :