جامعہ کراچی، 31 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ07 کو ایم فل اور ایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض گئی

جمعہ 28 اگست 2015 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کے زیر صدارت منعقدہ بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے حالیہ اجلاس میں جامعہ کراچی کی جانب سے31طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 7طلباوطالبات کو ایم فل کی اورایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں عنبرین وکیل (اُردو)، سعید خان (قرآن وسنہ)،مہوش خالد(اسلامک لرننگ)،مرزاجواد بیگ(انسٹیٹوٹ آف اسپیس پلینٹری اینڈ اسٹروفزکس(I.S.P.A ))،اعجاز علی(قانون)،حمیرا طارق(کمپیوٹر سائنس)،سید خرم مہدی(جرمیات)،وجیہہ (خردحیاتیات)،محمد عمیر رفیق(سیاسیات)،فرح سلیم(خردحیاتیات)،سید آفتاب عالم(قرآن وسنہ)،نسرین بانو(کلینکل سائیکولوجی)،پروین فاضل (کیمیاء)،مسرت شمشیر(معاشیات)،ناہید(نباتات)، مشتاق احمد(اُردو)،محمد اکرم(فارماسیوٹیکس)،اسماء تبسم(نباتات)،سائرہ سلیم (اسپیشل ایجوکیشن)،منیر حسین(یورپین اسٹڈیز)،صدف نعیم (فارماکولوجی)،شہنیلا ناز(اسپیشل ایجوکیشن)،دردانہ کنول(نباتات)،نوید علی صدیقی(بائیوکیمسٹری)،سعدیہ سلیم(بائیوکیمسٹری)،محمد ساجد خان (قرآن وسنہ)،سید شاہد ظہیر زیدی (پبلک ایڈمنسٹریشن)،محمد نذیر (پرشین)،صائمہ صدیقی(میرین بائیولوجی)،عامر عالمگیر(انوائرمینٹل اسٹڈیز) ،روبینہ حسن(معاشیات)جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں کرن نذیر (میرین بائیولوجی)،جبران خان(انسٹیٹوٹ آف اسپیس پلینٹری اینڈ اسٹروفزکس(I.S.P.A ))،نِدافیاض(مائیکروبائیولوجی)،رفیق احمد سومرو(معاشیات)،بینا صدیقہ (بائیوٹیکنالوجی(KIBGE ))،عائشہ ماجد(میرین بائیولوجی)،محمد ایاز(اپلائیڈاکنامکس(AERC ))اور ڈی ایس سی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر (بائیوکیمسٹری اینڈ بائیوٹیکنالوجی) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :