اگر (ن) لیگ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو جیل بھرو تحریک چلائیں گے،‘ مجلس وحدت مسلمین

بزرگ عالم دین علامہ ساجد نقوی کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے جو افسوس کی بات ہے‘ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

جمعہ 28 اگست 2015 22:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو جیل بھرو تحریک چلائیں گے ،ہم پرامن لوگ ہیں بزرگ عالم دین علامہ ساجد نقوی کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے ،ہم جلوس اور عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امام بارگاہ گلستان زہراؑمیں علامہ حافظ کفایت حسین مرحوم کی زوجہ کے رسم قل کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ۔

صوبائی حکومتیں خصوصا وفاقی اورپنجاب حکومت ضرب عضب آپریشن کو صحیح سمت میں سپورٹ نہیں کررہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر جس طر ح عملدرآمد ہونا چاہیے تھا اس طر ح نہیں ہورہا ۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ہماری نسل کشی ہوئی اس کے باوجود ہم پر ہی ظلم ہورہا ہے ۔کسی جرم کے بغیر ہی ہمارے لوگوں کو 90روز کے لئے بند کیا جارہا ہے ۔

بلوچستان ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں ظلم نہیں ہورہا صرف جہاں (ن) لیگ کی حکومت ہے وہا ں ہی ہم پر ظلم ہورہا ہے ۔حکمران ان قوتوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جو قو ت ضرب عضب آپریشن میں مصروف ہے ۔ہمارے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہید ی پر قتل کا جھوٹا مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے۔بے گناہ افراد کی پکڑ کر بند کیا جارہا ہے۔ حکومت نے خود کو نہ بدلا تو ہم تحریک کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس وطن کے شجاع اور شیر دل بیٹے اس بزدل دشمن کو نشان عبرت بنانے کے لئے تیار ہیں،انڈیا اپنے پالتو دہشت گرد طالبان،لشکر جھنگوی اور تکفیر عناصر کی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،پاکستان انشااﷲ دشمن قوتوں کی تمام تر سازش کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :